اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ میں پنشن 10 سے 15 فیصد اور بڑھائی جائے،ن لیگ کی حکومت والے معیشت کی مہلک بیماری چھوڑ کر گئے تھے، حکومتی کوششوں سے چند ماہ میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسار ے میں 70 فیصد کمی آئی، برآمدات بڑھانے تک بین الاقوامی طاقتوں پر انحصار ختم نہیں ہوگا،نئی سرمایہ کاری لانے والوں کو 5 سال کےلئے ٹیکس سے استثنیٰ دینا چاہیے،محنت کشوں کےلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،اگرپکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کےلئے ہو رہی ہے تو ملک کے لیے اچھی نہیں،اگر جرم ہوا ہے اگر کسی نے قوم کی دولت کی لوٹی ہے تو اس کےلئے جزا سزا کا کا نظام بنانا آئینی حق ہے ۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے سابق صدر آصف علی زر داری کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگرپکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کےلئے ہو رہی ہے تو ملک کے لیے اچھی نہیں، سزا اور جزا کا نظام اللہ کا ہے، ناچیز بندوں کا اس سے تعلق نہیں، جمہوریت قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر جرم ہوا ہے اگر کسی نے قوم کی دولت کی لوٹی ہے تو اس کےلئے جزا سزا کا کا نظام بنانا آئینی حق ہے ،۔ انہوںنے کہاکہ سابق دور میں ایک دوسرے کو منہ نہ کھلواو مجھے پتہ ہے کیا چوری کی ہے؟ آج دونوں جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اسد عمر نے کہاکہ مشکل حالات میں سفید پوش طبقے پر کم بوجھ ڈالنا ہے ،باہر سے آنےوالی امدن کو بڑھانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھائیں گے اس وقت تک بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے دارومدار کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ نظام ایسا نہیں ہے کہ بٹن دبا کر مسئلہ ہوجائے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت میں کئی مسائل ہیں جو برسوں سے چلے آرہے ہیں، ن لیگ کی حکومت والے معیشت کی مہلک بیماری چھوڑ کر گئے تھے، حکومتی کوششوں سے چند ماہ میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسار ے میں 70 فیصد کمی آئی، برآمدات بڑھانے تک بین الاقوامی طاقتوں پر انحصار ختم نہیں ہوگا، نئی سرمایہ کاری لانے والوں کو 5 سال کےلئے ٹیکس سے استثنیٰ دینا چاہیے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ کھاد کی بوری پر چار سو روپے جی آئی ڈی سی وصول کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ فوری طور پر جی آئی ڈی سی ختم کرکے یوریا کی بوری پر 400 روپے ختم کرائیں، چینی پر ٹیکس بڑھایا گیا اس پر ورکنگ کرنی چاہیے، چینی پر ٹیکس مناسب نہیں اسے واپس لینا چاہیے، چینی، خوردنی تیل اور گھی پر عائد ٹیکس واپس لینا چاہیے، محنت کشوں کےلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیاکہ بجٹ میں پشن 10 سے 15 فیصد اور بڑھائی جائے، محنت کشوں کی ای اوبی آئی میں رجسٹریشن کرائی جائے جب کہ گھریلوملازمین اور بھٹہ مزدوروں کی بھی رجسٹریشن کرائی جانی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ چھوٹی گاڑیوں پر ایف ای ڈی بڑھا دی گئی ہے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔