خلاف ورزی

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ این اے205 گھوٹکی میں دورے پر پابندی کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی کا دورہ کیا، گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

وزیراعظم دورے کے دوران علی محمد خان مہر کے انتقال پر تعزیت اور جی ڈی اے کے رہنماوں سے ملاقات کی تھی ۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعدوزیراعظم،گورنر، وزراءاور ارکانِ اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے،حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں الیکشن 18 جولائی کو شیڈول ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر گھوٹکی نے وزیراعظم عمران خان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد گھوٹکی کا دورہ کیا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا جس کا جواب انہیں 7 روز کے اندر داخل کرانے کا کہا گیا ہے۔ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق وزیراعظم کو نوٹس پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی کی شکایت پر جاری کیا گیا۔