فوڈ فورٹیفکیشن

فوڈ فورٹیفکیشن کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں بل لایا جائےگا، عذرا فضل پیچوہو

کراچی(این این آئی)صو با ئی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ہم فوڈ فورٹیفیکیشن کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں بل بھی لارہے ہیں یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کو سیکھا نا چاہیئے چیزیںلیں تو اس پر اجزاضرور دیکھیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے یوکے ایڈ کے تعاون سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غذائی کمی کی وجہ سے بہت بچے جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں، غذائی قلت کا خاتمہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے سندھ حکومت نے ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے جس کے تحت غذائی کمی کے خاتمے کہ لئے گھی، تیل اور آٹے میں وٹامن اے، ڈی اور بی 12 کو شامل کیا جارہا ہے۔ جس کے کئے تمام چھوٹے بڑی گھی اور آٹا بنانے والے ملز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اشیاکو معیار کے مطابق بنایا جائے۔

انہوںنے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اس ضمن میں حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ سندھ میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی بہتر کام کر رہی ہے۔ تقریب میں یو کے ایڈ منصوبے کی سربراہ جونا ریڈ نے کہا کہ صوبے میں شروع ہونے والے منصوبے کی لاگت 48 ملین پاو نڈ ہے یہ منصوبہ صوبے میں پانچ سال تک جاری رہے گا۔مذ کورہ منصوبے میں خواتین اور بچوں کی صحت کوخصوصی اہمیت دی جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ آٹے اور گھی کو فورٹیفائیڈ کرنے کے لئے پاکستان میں 123 تیل، گھی اور 613 فلور ملز کے ساتھ معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ تقریب میں پاکستان اسٹینڈرڈ آف کوالٹی کنٹرول، رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔