لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر اور مضبوط بنانے کےلئے دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان دور حاضر میں ریٹائرڈ ہونے والے سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں اکیڈمی، یوتھ ٹیموں کے ساتھ کام کے لیے آمادہ کریں گے۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بورڈ حال ہی میں یونس خان، مصباح الحق اور محمد یوسف کی خدمات حاصل نہ کرسکا لیکن ریٹائرڈ کرکٹرز سے بات چیت چل رہی ہے، ورلڈکپ کے بعد کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یوتھ ماڈل کو بھارت سے بھی بہتر کرنے کےلئے پرعزم ہیں جس کےلئے دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز کو یوتھ کرکٹرز کے ساتھ لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کرکٹ کمیٹی میں شامل ہوں گے اور انہیں مزید ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM