پرائیویٹ ہاﺅسنگ

سرگودھا میں بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے اور بغیر منظوری بننے والی137 پرائیویٹ ہاﺅسنگ سو سائٹز کو غیر قانونی قرار دےدیاگیا

سرگودھا(این این آئی )سرگودھا میں بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے اور بغیر منظوری بننے والی137 پرائیویٹ ہاوسنگ سو سائٹز کو غیر قانونی قرار دے دیا خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی جبکہ غیر قانونی قرار دی جانے والی ہاوسنگ سکیموں کے تشہیری بورڈز اور ماڈلز اتارنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔اسی طرح محکمہ اوقاف سے لیز پر اراضی حاصل کر کے ہاوسنگ سکیم بنا کر پلاٹوں کی خریدوفروخت کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق ضلع کونسل سرگودھا کے شعبہ پلاننگ نے تحصیلوں سمیت ضلع بھر میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹز کی بھر مار اور ان میں بغیر منظوری کے جاری ترقیاتی کاموں اور پلاٹوں کی خریدوفروخت سمیت صورتحال کا جائزہ لیا اور بتایا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم کے قوانین 2010 کے مطابق کوئی شخص بغیر منظوری ہاوسنگ سکیم پلاٹوں کی خریدوفروخت نہیں کر سکتا ۔ضلع سرگودھا کی غیر منظور شدہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں کی نشاندہی کی گئی جس پر ضلع کی 137 ہاوسنگ سکیمیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ان 137 ہاوسنگ سکیمیوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان میں رجسڑیوں اور انتقالات کو بند کروانے کے لئے اعدادوشمار کی فہرست مرتب کر کے متعلقہ حکام کو بجھوا دی گئی۔اجلاس میں ضلع کونسل سرگودھا نے شہر سمیت ضلع کی جن ہاوسنگ سکیمیوں کو بغیر منظوری کالونیوں کاکام کرنے پر غیر قانونی قرار دیا گیا۔ان میں الفرید گارڈن ہاوسنگ سکیم، حمزہ گارڈن ہاوسنگ سکیم،پرائم ویو سٹی،رائل ایونیو ہاوسنگ سکیم،گارڈن ویو ہاوسنگ سکیم،خیابان نوید ہاوسنگ سکیم،نیوسٹی فام،گرین لینڈ ہاوسنگ سکیم،،جمیرا سٹی ہاوسنگ سکیم، میٹرو سٹی ہاوسنگ سکیم،رائل ارئچرڈ ہاوسنگ سکیم،شاہین اینکلو ہاوسنگ سکیم،طہمس وملازمین ہاوسنگ سکیم،نیو رضا گارڈن ہاوسنگ سکیم،اسد پارک،ڈریم سٹی،ڈیفنس گارڈن،نیو سرگودھا سٹی،خیابان الہی ہاوسنگ سکیم،قرطبہ ٹاون فیس ٹو ہاوسنگ سکیم،عبداللہ سٹی ہاوسنگ سکیم،المشتاق گارڈن ہاوسنگ سکیم،پارک ویو ہاوسنگ سکیم،گلستان اقبال ہاوسنگ سکیم،اشرف ٹاون ہاوسنگ سکیم،نواب سٹی ہاوسنگ سکیم،الحرم سٹی ہاوسنگ سکیم،گرین ہومز ہاوسنگ سکیم،سرمکو گارڈن ہاوسنگ سکیم،پیراگون ویلی ہاوسنگ سکیم، فضل سٹی ہاوسنگ سکیم، العرض انکلوز ہاوسنگ سکیم ،احمد گارڈن لینڈ سب ڈویڑن،شالیمار گارڈن لینڈ سب ڈویڑن،ماڈل ٹاون،گلشن حبیب ٹاون،داود نگر،پرنس گارڈن،عبداللہ گارڈن،شاہین گارڈن،گوہر ویلو، شاہین گارڈن،گوہر ویلی، زینب ٹاون ،شارجہ سٹی ہاوسنگ سکیم،خیابان شیروز،النور ہومز،رانا ٹاون،پرائم ویلی،اوقاف ٹاون لینڈ سب ڈویڑن ،علامہ اقبال ٹاون،ڈریم لینڈ ہاوسنگ سکیم، سجان سٹی،دی اسلامیہ کریم آباد کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ، سٹی،آئیڈیل گارڈن بلاک سی، غوث گارڈن فیس ٹو ،گلشن رحمت ،بریرہ سٹی ٹاون ہاوسنگ سکیم، آئیڈیل کنال ویو ہاوسنگ سکیم،علی ٹاون لینڈ سب ڈویڑن،ایکسپو سٹی ہاوسنگ سکیم، فضل گارڈن لینڈ سب ڈویڑن،گرین ویو لینڈ سب ڈویڑن،عمر ٹاون لینڈ سب ڈویڑن،پاک کالونی لینڈ سب ڈویڑن،ڈانسٹی ہومز لینڈ سب ڈویڑن،گجرٹاون،اعظم ٹاون، ڈاکٹرمیاں ناصر ٹاون ،طارق بھٹی ٹاون، کرانہ ویو،عبدالغفور ،گلستان کالونی، نصیب گارڈن،حماد ٹاون،الخدمت ٹاون،گرین ٹاون،رانا ٹاون،نیو رضا گارڈن،غوثیہ کالونی،تحصیل سلانوالی سے گرین ٹاون،یونیورسٹی گارڈن لینڈ سب ڈویڑن ، الحرمین سٹی لینڈ سب ڈویڑن،گلشن اختر ہاوسنگ سکیم،تحصیل بھلوال مکہ سٹی ہاوسنگ سکیم،رائل گارڈن ہاوسنگ سکیم،لائف سٹی فیس ٹو ہاوسنگ سکیم،طلحہ ٹاون پرانا لینڈ سب ڈویژن،سالم موٹروے سٹی،تحصیل بھیرہ سے ایفل سٹی ہاوسنگ سکیم،تحصیل ساہیوال سے امیر گارڈن،تحصیل شاہ پور سے چدھڑ ٹاون ہاوسنگ سکیم اور دیگر شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے قواعدوضوابط سے ہٹ کر پلاٹوں کی خریدوفروخت کرنے والی 137 ہاوسنگ سکیمیوں اور محکمہ اوقاف سے لیز پر اراضی حاصل کر کے ہاوسنگ سکیم کے پلاٹ بنا فروخت کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے جن کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ نے غیر قانونی ہاوسنگ سکیمیوں کے تشہیری بورڈز اور لوگوں کو گمراہ کر نے والے ماڈلز بھی اتارنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔