اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ امیر قطر کا پاکستان دورہ دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دےگا۔ ایک بیان میں فردو س عاشق اعوان نے کہاکہ امیر قطر کا پاکستان دورہ دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دے گا۔
عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی،اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط اور متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔