لندن(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے لڑکے کےخلاف کارروائی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا۔
ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ میں ہراسانی کے مختلف واقعات پیش آئے، کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ۔اس صورتحال کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر ضروری طور پر ہوٹل سے باہر نہ جائیں اور سیکیورٹی آفیسر کو بتائیں کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں لیکن کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ وقت ہوٹل میں رہیں اور کرکٹ پر فوکس کریں۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے انکشاف کیا کہ سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے پاکستانی لڑکے کے خلاف کارروائی کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔