فلم انڈسٹری میں

شان شاہد کو فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہو گئے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی اداکار شان شاہد کو فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شان شاہد نے ٹویٹر پر اپنی پہلی فلم ’’بلندی‘‘ کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے1990میں جاوید فضلی کی فلم ’’بلندی‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے ہمراہ ریما خان تھیں۔

شان شاہد نے اپنے29سالہ کیرئیر میں سو کے قریب اردو اورپنجابی فلمیں کیں، جس پر انہیں ایک تمغہ امتیاز، چار نیشنل فلم ایوارڈز، 15نگار ایوارڈز،5لکس سٹائل ایوارڈ ،ایک پاکستان میڈیا ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ شان شاہد کوپاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار تصور کیا جاتا ہے۔شان شاہد کی نئی آنے والی فلم ’’ضرار‘‘ ہے۔