موبائل فونز

محکمہ صحت کاسرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،اس تناظر میں تمام ایمرجنسی وارڈز میں موبائیل جیمرزکی تنصیب کی جائےگی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کو ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے شکایات کی گئی ہیں کہ تشوشناک صورتحال میں ایمرجنسی آنے والے مریضوں کو ڈیوٹی پر موجودہ ڈاکٹرز بعض اوقات موبائل فونز پر مصروف ہونے کی وجہ سے فوری توجہ نہیں دیتے ۔جس سے مریض اور ان کے لواحقین بروقت علاج کی سہولت فراہم نہ ہونے پرمتاثرہورہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان شکایات کی روشنی میں فوری ایکشن لیتے ہوئے ایمرجنسی وارڈز میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ایمرجنسی وارڈز میں جیمرز لگائے جائیں گے۔