شرجیل میمن

کرپشن ریفرنس، شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظورکرلی، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایاہے۔منگل کو جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے.

ہمیں شرجیل میمن نہیں سندھ حکومت کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے چینل کو کم پیسے دئیے جبکہ حکومت سے زیادہ پیسے وصول کئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی اور چینلز کے درمیان کا معاملہ ہے آپ کیسے ثابت کریں گے کہ شرجیل میمن نے کِک بیکس لی ہیں؟۔تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ شرجیل میمن نے کِک بیکس وصول کی ہیں۔

تاہم شرجیل میمن نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت 50 لاکھ کے عوض منظور کی،عدالت نے حکام کو شرجیل میمن کا نام ای سی میں ڈالنے کی ہدایت کردی