اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ اکانومی کے معاملات میں حکومت ناکام ہوچکی ہیں، مہنگائی پر کمیشن بنایا جائے، عام آدمی کیساتھ چارٹر بنایا جائے، عام آدمی کا کہیں ذکر نہیں۔جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اکانومی کے معاملات میں حکومت ناکام ہوچکی ہیں، مہنگائی پر کمیشن بنایا جائے اس کا تعین کیا جائے اس کے پیچھے کون ہے؟
انہوںنے کہاکہ ہائی جوڈیشری سے اپیل کے کہ ڈالر مہنگا ہونے پر کمیشن بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی کیساتھ چارٹر بنایا جائے، عام آدمی کا کہیں ذکر نہیں۔ رحمان ملک نے کہاکہ یہ ایک سرکل ہے، آج پیپلز پارٹی عدالتوں میں ہے کل کوئی اور ہوگا۔رحمن ملک نے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری کو جسطرح خوار کیا جا رہا ہے نامناسب ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک سرکل ہے آج پیپلز پارٹی ہے، کل کوئی اور عدالتوں میں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب کو ہاﺅس اریسٹ بھی کیا جاسکتا تھا، زرداری صاحب ایک بہادر رہنماءہے کہیں بھاگ تو نہیں رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب نے بیل کے سارے درخواستیں واپس لے لئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب کیخلاف صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کا کیس ہے اور بات ایف اے ٹی ایف تک پہنچی۔