اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے ،حکومت ملک وقوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے عوام کی جدوجہد اورقربانی رنگ لائے گی۔
ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ملک وقوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لئے جراتمندانہ فیصلے کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے عوام کی جدوجہد اورقربانی رنگ لائے گی۔انہوںنے کہاکہ بجٹ خوشحال، خودانحصار اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کی طرف قدم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آنے والے ماہ وسال قوم اور ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کریں۔ ۔انہوںنے کہاکہ عوام کی خوشحالی کا نصب العین حاصل کرکے رہیں گے۔