جواب کی کاپی

مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ، الیکشن کمیشن جواب کی کاپی تحریک انصاف کے وکیل کو فراہم کر نے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن آف پاکستان نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس میں مریم نواز کے جواب کی کاپی تحریک انصاف کے وکیل کو فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کےلئے تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ خان اور (ن )لیگ کی طرف سے جہانگیر جدون الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا جواب آپ کی طرف سے جمع کرا دئیے گئے، وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ جواب کی کاپی موصول نہیں ہو سکی۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کبھی یہ نہیں کہا کہ مریم پارٹی کی نائب صدر نہیں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کو عدالتی معاملات میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں۔ انہوکںنے کہاکہ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں جو مریم کو پارٹی عہدہ رکھنے سے روکے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے کیس کا اطلاق مریم کے کیس پر نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز پارٹی سربراہ نہیں ہیںانہوںنے کہاکہ نوازشریف کی پارٹی قیادت سے نااہلی کا فیصلہ بھی خلاف آئین ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ سماعت پر اگر پی ٹی آئی والے نہ بھاگے تو درخواست خارج کرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن سے کہیں گے درخواست گزار کو جرمانہ بھی عائد کرے۔