سکیری سٹوریز ٹو ٹیل ان دی ڈارک

ہاررفلم ”سکیری سٹوریز ٹو ٹیل ان دی ڈارک“ رواں سال 9 اگست کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی ہارر فلم ”سکیری سٹوریز ٹو ٹیل ان دی ڈارک“ رواں سال 9 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اینڈری اوریڈل کی ہدایت کاری میں بنے والی ہارر فلم کی کہانی بچوں کے ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے چھوٹے سے علاقے میں اچانک اور خوفناک پراسرار اموات کا سراغ لگانے اور لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے اپنے ڈر پر قابو پاتے ہیں۔ فلم میں اداکارہ زوئے کولیٹی، مشیل گرزا،گابرئیل روش، آسٹن ابرام اور دیگر اداکار شامل ہیں۔