پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، گزشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی، سرمایہ کاری مالیت میں22ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس200پوائنٹس کے اضافے سے34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے بڑ ھ کر69کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان غالب رہا اس مدت میں انڈیکس نے997.97پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جبکہ2دن کی مندی میں انڈیکس 706.53پوائنٹس لوز کر گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں288.44پوائنٹس کاا ضافہ ہوا اور انڈیکس 33901.58پوائنٹس سے بڑھ کر34190.02پوائنٹس ہو گیا اسی طرح231.71پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15892.99پوائنٹس سے بڑھ کر16124.70پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 24986.05پوائنٹس سے بڑھ کر25032.78پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب94کروڑ17لاکھ18ہزار107روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا سرمایہ 68کھرب87ارب30کروڑ7کروڑ82 لاکھ 719روپے سے بڑھ کر 69کھرب 10ارب 24کروڑ25لاکھ826روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 35269.12پوائٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر33918.92پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 6ارب روپے مالیت کا 21کروڑ39لاکھ9ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ کم سے کم1ارب روپے مالیت کے 5کروڑ12لاکھ45ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1568کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے734کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،751میں کمی اور83کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار لے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،میپل لیف ،لوٹے کیمیکل ،یونٹی فوڈز ،ڈی جی کے سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،پاک الیکٹرون ،پاک انٹر نیشنل بلک ،اینگرو پولیمر ،بینک آف پنجاب ،امریلی اسٹیل ،ڈولمین سٹی،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،سلک بینک ،سوئی نادر گیس ،ڈیسکون آکس چیم اور بینک الحبیب سر فہرست رہے ۔