اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاﺅ مہم فلاپ ہوچکی ہے۔ احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچا مہم فلاپ ہو چکی۔
وزیراعظم عوام بناتے ہیں ،قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایا۔ اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔ منڈی بہاوالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنر میٹنگ سے گزارا چلایا گیا۔ پٹواریوں،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔