کوٹ عبدالمالک

کوٹ عبدالمالک : ،بارش سے گھرکی چھت گرگئی، 7 افراد جاں بحق

شیخوپورہ (صباح نیوز) شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں بارش کے باعث چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو کے مطابق شیخوپورہ میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے فیروز والا میں بارش کے باعث دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی.

ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔چھت کے ملبے تلے دب کر کامران، اسکی اہلیہ کوثر سمیت 3 بیٹیاں 16 سالہ مقدس، 13 سالہ بسمہ، 10 سالہ الشبا اور 2 بیٹے 5 سالہ بیت اللہ اور 7 سالہ عبداللہ زندگی کی بازی ہار گئے.

تمام لاشوں کو مقامی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔کامران کے والد پرویز احمد نے بتایا کہ قریبی چھتوں کے پانی اور مسلسل بارش کے نتیجے میں انکے گھر کی چھتیں گر گئیں، ہم تو اب کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہے۔ مرحوم کامران کے بھائی اور بہن نے بتایا کہ واقعہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا، سب محلے دار ملبہ ہٹاتے رہے اور اب ان کا کچھ نہیں رہا۔ریسکیو سروس واقعہ کے تقریبا ایک گھنٹہ بعد پہنچی جبکہ متاثرہ خاندان کے پڑوسی اور محلہ دار ملبہ اٹھاتے رہے۔