لاہور (لاہور نامہ) کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کا بازار گرم کئے رکھا۔ بلوچستان کو خون میں نہلایا اور کراچی میں بھی حملے کرائے۔
بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر اور را کے دہشتگرد کلبھوشن یادھو عرف حسین مبارک پٹیل کو تین مارچ دوہزار سولہ کو پاکستان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔تفتیش کے دوران دہشتگرد کلبھوشن نے دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا۔
پاکستان نے انتیس مارچ دو ہزار سولہ کو بھارتی دہشتگرد کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ کلبھوشن کے خلاف بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر بھی درج کرا رکھی ہے۔پاکستان کی فوجی عدالت نے جرائم ثابت ہونے پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت سنائی۔
پاکستان کی سلامتی کے دشمن اور کلبھوشن جیسے دہشتگرد پیدا کرنے والے ملک بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ ہے۔مسلمانوں کو جبری طور پر مذہب کی تبدیلی پر مجبور کیا جارہا ہےیہی نہیں سکھ، عیسائی،دلت اور دیگر مذاہب کے افراد بھی غیر محفوظ ہیں۔ بی جے پی،آرایس ایس اور دیگر انتہا پسند دہشتگرد گروہ کلبھوشن کی واپسی کی مہم چلا رہے ہیں۔
مودی حکومت کو اپنے ہی لوگوں میں ہزیمت کا سامنا ہے۔مسلمانوں اور دیگر کے قتل عام کے خلاف فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے میڈلز اور دیگر انعامات واپس کردیئے ہیں