دھرنے کیلئے

اپوزیشن کو دھرنے کیلئے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں پڑیگی‘ یوسف رضا گیلانی

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دھرنے کے لئے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں پڑے گی ، اپوزیشن عوام کے معاشی ، انسانی اور جمہوریت حقوق کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائے گی ۔ نجی ہسپتال آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ہرگز عوام دوست نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر طبقے نے اسے مسترد کر دیا ہے ۔ حکومت کے بجٹ کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے اور مزید منی بجٹ آتے رہیں گے جس سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق آگے بڑھے گی اور عوام کے مسائل پر بھرپور آواز بلند کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دھرنے کیلئے عمران خان کے کنٹینر کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔