قمر زمان کائرہ

اب وقت آگیا ہے کہ ان بچے کھچے دہشت گردوں کو بھی کچل دیا جائے‘ قمر زمان کائرہ

لاہور( این این آئی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے ڈیرہ اسماعیل خان نے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشتگروں نے ایک بار پھر ڈیرہ اسماعیل خان کو نشانہ بنایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے۔فائرنگ اور بم دھماکے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان بچے کھچے دہشت گردوں کو بھی کچل دیا جائے۔