پروازیں منسوخ

اندرون اور بیرون ملک سے آنے او رجانے والی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

لاہور( این این آئی)اندرون اور بیرون ملک سے آنے او رجانے والی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں۔ لنکا ائیر کی کولمبو جانے والی پرواز 186اور آنے والی پرواز 185، پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،چائنہ ائیر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور آنے والی پرواز 471،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اور آنے والی پرواز 584، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306 منسوخ کر دی گئی ۔کویت سے آنے والی پرواز 501،دمام سے آنے والی پرواز 883،ترکش ائیر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 734،سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734،سعودی ائیر کی مدینہ جانے والی پرواز 735،پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز 751،ترکش ائیر کی استنبول جانے والی پرواز 715ا،ریاض جانے والی پرواز 318اور اتحاد ائیر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242تاخیر کا شکار رہیں۔

علاوہ ازیں ٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہیں ہو سکا اور کئی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیبر میل ساڑھے3 گھنٹے ،گرین لائن 3 گھنٹے 20 منٹ ،قراقرم ساڑھے8 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 7 گھنٹے ،جناح ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،کراچی سے بذریعہ لاہور راولپنڈی جانے والی گرین لائن ساڑھے 5گھنٹے،تیزگام سوا2 گھنٹے ،کراچی سے بذریعہ لاہور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے جبکہ روہڑی سے لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس سوا 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔