لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ این اے 205 گھوٹکی میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے مبارک باد کے مستحق ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی الیکشن میں کامیابی کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹو کے سر ہے۔جیالوں نے گھوٹکی کی موروثی سیاست کے قلعے میں بڑا شگاف ڈال دیا۔گھوٹکی کا ضمنی الیکشن جیتنا پیپلزپارٹی کی بہت بڑی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی والوں نے تیر پر مہر لگا کر آمرانہ قوتوں کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔جمہوریت اور آمریت کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوری قوتیں یہ جنگ جیتیں گی۔