لاہور( این این آئی )صو بائی وزیر اوقاف پیر سیدسعید الحسن شاہ سے عوامی جمہوریہ چین کے سرمایہ کاروں کے تین رکنی وفدنے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وفد نے باہمی دلچسپی کے امور اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں نے اعلان کیا کہ وہ پنجاب میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے اور حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے لوگوں کو روزگار کی فراہمی اوردیگر امور پر معاونت فرمائیں گے۔وزیر اوقاف نے انہیںحکومت پنجاب کی طرف سے سرمایہ کاری پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن لوٹ آیا ہے ۔تمام دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا ہے ۔سی پیک منصوبہ پاکستان اور چائنہ کا مثالی پراجیکٹ ہے جس پر مستقبل میں اسی جگہ سے دنیا بھر میں تجارت ہو گی۔ انہوں نے اپنے محکمہ بارے بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف زائرےن کی سہولت اور اسلامی کلچر کے فروغ کے لےے متعدد سکےمیں متعارف کروارہا ہے ۔
موجودہ حکومت محکمہ اوقاف کے تحت مزارعات و مساجد کی تزئین و آسائش کے ساتھ ساتھ اثاثہ جات کے تحفظ کو بھی ےقےنی بنا رہی ہے ۔جلد محکمے کی پہلی ویب سائیڈ لانچ کر دی جائے گی ۔وےب سائےڈ کے ذرےعے مقدس مقامات کی لائےو زےارت اور دےنی کتب کا آن لائن مطالعہ کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مند لنگر کی تقسیم معاملات میں حصہ لے سکیں۔ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے قیام و طعام اور لنگر کی تقسیم کا باقاعدہ میکانزم وضع کیا جا رہا ہے ۔ مقدس مقامات اور دیگر اثاثہ کی جیو ٹیگنگ کے لیے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تاریخ میںپہلی بار محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی ترقی کے لیے موزوں پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے ۔کمرشل اراضی کے منافع بخش استعمال کے لیے قوانین وضع کیے جا رہے ہیں۔