لاہور(آئی این پی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جانے والوں کی کھنچائی ہوئی، صادق سنجرانی کی ہی جیت ہوگی، ہارنے کا سوال نہیں، اپوزیشن کی جلسیوں سے عمران خان جانے والا نہیں، ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کی تاریخ بدل جائے گی،ہمیں صرف مہنگائی اور معاشی چیلنج درپیش ہیں اور جس روز یہ چیلنجز ختم ہوگئے لوگ اپوزیشن کی طرف بھی نہیں دیکھیں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریلوے کا بزنس6 فیصد بڑھ گیاہے ، سب سے بہتر کارکردگی ریلوے وزارت کی ہے ، ریلوے میں60سے70ہزار مسافر بڑھائے گئے ہیں ، وزارت خزانہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ ریلوے کی کارکردگی بہترین ہے ، ریلوے نے10ملین روپے کمائے،یہ ضروری ہے کہ لاہور میں واشنگ لائن ٹوٹ گئیں، جن کی وجہ سے مسافرکوچز کی چھتوں پر سفر کر رہے ہیں اس بنا پر فیصلہ کیاگیا ہے کہ اضافی کوچز دی جائیں، ہم نے7دنوں میں 10کوچز نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ، کراچی سے لاہور میں2نئی واشنگ لائنز بنا رہے ہیں نئی واشنگ لائنز کے قیام سے ہر وقت10 ٹرینیں تیار کھڑی ہونگی ، ماضی میں خریدے گئے ریلوے انجنوں کا سامان یکم اگست سے آئے گا، رائل پام سٹی کیلئے جلد ٹینڈر جاری کر رہے ہیں،رائل پام سٹی کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، رائل پام سٹی میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں ،رائل پام سٹی میں قائم گالف کلب کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کی تاریخ بدل جائے گی،وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ، وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، افغانستان کے حوالے سے طالبان نے بھی مثبت جواب دیا، اپوزیشن ملک بھر میں ناکام جلسے کر رہی ہے ، ملک کو معاشی چیلنج درپیش ہے، جلد قابو پا لیں گے، 24 اگست کو میرا بطور وزیرریلوے ایک سال مکمل ہورہا ہے ، وزارت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھونگا، ریلوے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، بارشوں کی وجہ سے ریلوے سگنل نظام میں خلل آتا ہے ، نئی کوچز کے آنے پر نئی ٹرینیں نہیں چلائیں گے ، ریلوے ٹرینوں میں عید اور اس کے بعد تک بکنگ ہو چکی ہے ، ایک مہینے کے اندر ریلوے کے ناکارہ انجنوں کو ٹھیک کروایا جائے گا، لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک نیا واشنگ روم بنا رہے ہیں ، فضل الرحمن کے پاس جانے والوں کی کھچائی ہوئی ہے، عمران خان کو نکال دیا جائے تو پی ٹی آئی صفر ہے، مسلم لیگ(ن) کی تباہی کے پیچھے مریم نواز کا ہاتھ ہے ، اپوزیشن ملک بھر میں ناکام جلسے کر رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ جا کر کہا کہ ایران سے جنگ بہت نقصان دہ ہوگی ، عمران خان کی قسمت اچھی ہے ، برطانیہ میں ان کے دوست آ گئے ہیں ،جس روز معاشی چیلنجز ختم ہو جائیں گے ،لوگ اپوزیشن کو نہیں دیکھیں گے، عمران خان کی تھکاوٹ دور نہیں ہوئی اور دورے کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ۔