اسلام آباد(آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں، ایوانکا ٹرمپ سے زلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، روزگار کا فروغ اور وزیراعظم کے دل کے قریب احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئند ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا پاکستان میں خواتین کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وڑن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگا، عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں، اقتصادی محاذ پر کامیابی کے لیے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM