اسلام آباد (اے پی پی) حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اب تک ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی واقلیتی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 93 ہزار جبکہ نجی حج سکیم کے ذریعے 36 ہزار عازمین حج حجازمقدس پہنچے ہیں۔سرکاری حج سکیم کے 47 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ گئے جبکہ سرکاری سکیم کے 12 ہزار عازمین ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔سرکاری حج سکیم کے تحت مکہ پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعداد 81 ہزار ہو گئی۔وزارتِ مذہبی امورکا سیزنل سٹاف ، حج میڈیکل مشن ، معاونین ہمہ وقت حجا ج کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔حرم گائڈز کے ذریعے راستہ بھولنے والے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں تک رہنمائی بھی جاری ہے۔9 رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں جبکہ 40 بیڈز کا مرکزی ہسپتال حجاج کو ایمرجنسی طبی سہولیات کیلئے قائم ہے۔بزرگ عازمین حج کیلئے وہیل چیئرز کا خصوصی انتظام بھی کیا گیاہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے 24 گھنٹے مفت ہیلپ لائن 8001166622 کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM