سکیورٹی پلان

لاہور پولیس نے مویشی منڈیوں کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

لاہور(آئی این پی) لاہور پولیس نے مویشی منڈیوں کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، ایس ایس پی آپریشنز نے کہاہے کہ مویشی منڈیوں میں نفری کو تعینات کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے مویشی منڈیوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں شہر کی تمام مویشی منڈیوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی ایس پیز کو پٹرولنگ اور اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بیوپاریوں کو فراڈیوں سے بھی محفوظ رکھا جاسکے۔ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کرنے کے ساتھ ساتھ لائٹس لگوائی جا رہی ہیں اور بیوپاریوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔