لاہور(صباح نیوز) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی اور فرانس سے سمگل کیے گئے 60 نایاب کبوتر برآمد کرکے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق محکمہ کی ٹیم نے ایئر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے پیرس اور دبئی سے 60نایاب کبوتر سمگل کر نے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان پر 28ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم مختاراحمد کو دبئی سے 40نایاب کبوتر سمگل کرنے پر پکڑا گیا جبکہ ملزم عون ظفر کو پیرس سے 20نایاب کبوتر سمگل کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق لاہور میں ہی غیرقانونی طور پر شارک فروخت کرنے والے ایک شخص کا بھی چالان کیا گیا۔