اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافے کا رجحان رہا ۔بدھ کے روز مارکیٹ 100 انڈیکس 30 ہزار 419 کی سطح پر کھلی اور کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا.
100 انڈیکس 160.14 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 579 سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے گذشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان رہا اور سرمایا کار کافی متحرک رہے۔
منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29562 پر تھا اور دن کے اختتام پر آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کا دیکھا گیا۔مارکیٹ میں اچھا خاصا کاروبار ہونے کے باوجودہ الیکٹریکل مصنوعات بنانے والی کمپنی پی اے ای ایل کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور فی شیئر کی قیمت میں 132 کی کمی ہوئی۔
کے ایم ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور کیپکو سمیت دیگر کمپنیاں آج منافع کمانے میں کامیاب رہیں۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 856 پوائنٹ کے اضافے سے 30419 رہا جب کہ 109,051,340 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,176,483,783 پاکستانی روپے رہی۔