لاہور(صباح نیوز) پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی پر کیپٹن صفدر (ر) صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے معاملے پر کیپٹن( ر) صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ یاد رہے گذ شتہ روز مریم نواز اور یوسف عباس کی پیشی کے موقع پر غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، کارکنوں اور پولیس کے ساتھ بدنظمی دیکھنے میں آئی جبکہ کیپٹن صفدر نے پولیس اہلکاروں سے ڈنڈا چھین کر کارکنوں کو چھڑوا لیا۔