کراچی (صباح نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.57 سے کم ہوکر 158.30 روپے کا ہوگیا ۔
گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی۔کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت 158 روپے 80 پیسے ہوگئی۔
یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسر اقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔ ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔