انٹرنیشنل ٹورزم ڈے

انٹرنیشنل ٹورزم ڈے کے موقع پر نیشنل ٹورزم پاکستان کا دو روزہ تقریبات کا فیصلہ

لاہور (جاوید حاکم سے) نیشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شہزاد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ھوا جس میں صفدر رضا معظم فیاض رضوان اسلم جوہدری غلام رسول نعمان علی نے شرکت کی جس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل ٹورزم ڈے بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا.

جس میں سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی صفدر رضا نے تجویز دی کی تقریبات کو دو دن جاری رکھا جائے جس میں مرد و خواتین سیاح بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

معظم فیاض نے بات آگے بڑھاتے ہوئے تجویز دی کہ اس تقریب کے لئے خان پور جھیل ورزارٹ کا پر فضا مقام کا انتخاب کیاجائے رضوا ن اسلم نے کہا کہ تقریبات میں صوبائی و وفاقی وزراکو مدعو کیا جائے گا.

موٹر بائیکر ہائیکد پیرا گلائڈنگ سکو با ڈائیونگ تیراکی، میوزیکل نائیٹ اور سیاحت سے متعلق مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے جاییں گے. ڈاکٹر ذیشان شہزاد نے تقریبات کو حتمی شکل دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال انٹرنیشنل ٹورزم کی تقر یبات تولی پیر آزاد کشمیر میں منائی گئیں تھیں جس کے لئے حکومت آزاد کشمیر کے مشکور ہیں کہ انھوں نے بھرپور تعاون کیا امسال یہ پروقار تقریب 29 اور30ستمبر کو خانپور جھیل کے خوبصورت مقام پر منعقد ہوگی.

نیشنل ٹورزم پاکستان نے محفوظ سیاحت کے فروغ ان تقریبات میں سیاحوں کی تربیت کا بھی اہتمام کیا ہے اورمخثلف سیاحتی مقامات کی معلوماتی ویڈیو کلپ دکھانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے اس میں پاکستان کے جنت نظیر نظاروں کی فوٹو گرافی اور موبائیل فون کے فوٹو گرافی کے مقابلے شامل ہیں جن پر اور دیگر شعبہ جات میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ و سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ہم امید کرتے ہیں ایسی تقاریب پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث اور سیاحتی صنعت کے فروغ میں ممد و معاون ثابت ہونگے.