انٹربینک میں ڈالر25 پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر25 پیسے سستا ، 156.85 سے کم ہوکر 156.60 روپے پرآ گیا

کراچی (صباح نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کمی ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.85 سے کم ہوکر 156.60 روپے پرہرفروخت ہوا۔

یاد رہے کہ اگست 2018 ء میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا اور گذشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ۔

ستمبر 2018 ء میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گذ شتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔2019 ء میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔اپریل 2019 ء میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔

مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 ء میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔اگست 2019 ء میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 میں تک پہنچ گیا۔