لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ این آر او دینے کا دعوی کرنے والے نواز شریف سے این آر او لینے کی کوشش کررہے یں۔
حکومتی نمائندے این آراو لینے کےلئے روز کورٹ لکھپت جیل کے چکر لگارہے ہیں۔عمران خان کو سلیکٹ کرنے والوں کو بھی نواز شریف کی اہمیت کا اندازہ ہو چکا ہے۔نواز شریف اور مریم نواز ظالم اور جابر حکومت کےخلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
نوازشریف نے اگر ڈیل کرنی ہوتی تو آج مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری لاہور احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہابوٹ پالش کرنے والے مہرے تو ہو سکتے ہیں سیاستدان نہیں بن سکتے۔
ایک سال بعد ہی عوام جعلی اور ناکام حکومت سے تنگ آچکی ہے۔مریم نواز کو حکومت کی نالائقیوں،ناکامیوں اور نااہلیوں کو بے نقاب کرنے کی سزا مل رہی ہے۔جو شخص اپنی کرسی بچانے کےلئے عورتوں کو گرفتار کراسکتا ہے اس سے کچھ بھی بعید نہیں ہے۔