جعلی اکاﺅنٹس کیس میں دوسری طلبی پر بھی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیب دفتر پیش ہونے سے معذرت کرلی، نیب سے مقدمے کا سوالنامہ مانگ لیا۔ نیب پنڈی کے نام خط میں مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 ستمبر کی طلبی مختصر وقت میں ممکن نہیں لہذا نئی تاریخ دی جائے اور مقدمے کا سوالنامہ ارسال کر دیا جائے
۔دوسری جانب نیب کی تفتیشی ٹیموں نے مراد علی شاہ کے خط کے بعد کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا۔ نیب پنڈی نے مراد علی شاہ کو 17 ستمبر کو نیب کراچی میں طلب کیا تھا اس وقت بھی وزیراعلی سندھ پیش نہیں ہوئے تھے۔ یاد رہے نیب نے ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملزتحقیقات میں مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا۔