نھا پروفیسر حماد صافی

ننھا پروفیسر حماد صافی شدید علیل ، الشفا ہسپتا ل میں زیرعلاج

اسلام آباد (سی پی پی) پاکستان کا عظیم سرمایہ ننھا پروفیسر حماد صافی شدید علیل اور الشفا اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر حماد کے اکاﺅنٹس پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی گئی جس میں حماد نے پوری قوم سے درخواست کی ہے کہ میرے لئے خصوصی دعا کریں۔

حماد نے اپنے فیس بک پیج پربتایا کہ وہ اسپتال کے بیڈ پر موجود ہیں جہاں ان کے اپنڈکس کے جزیات معائنے کے لئے بھیجے جاچکے ہیں جو آج تین دن پورے ہونے کے بعد واپس آجائیں گے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اپنڈکس پھٹ جاتا ہے تو اسکا کیا مطلب ہے یہ آپ بخوبی جانتے ہیں۔ حماد کی پوسٹ کے مطابق کچھ دن پہلے انہیں پیٹ میں درد کی شکایت ہوگئی تھی اور کھانا کھانے سے بھی ہاتھ کھینچ لئے تھے جسکی وجہ سےانہیں الشفا انٹرنیشنل اسلام آباد معائنے کے لئے لے جایا گیا۔چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے تندرست قرار دے کر گھر واپس بھیج دیا۔

اس کے تین دن بعد گھر پر ایک بار پھر انہوں نے شدید درد کی شکایت کی جس پر ایک بار پھرانہیں الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر چیک اپ کے بعد بتایا گیا کہ ان کا اپنڈکس پھٹ گیا ہے جس کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن ضروری ہے۔اہل خانہ کی اجازت کے بعد لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کا آپریشن کردیا گیا۔