کراچی (لاہور نامہ) کاروباری کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان پایا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ایک موقع پر انڈیکس 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 38 ہزار 900 کی حد عبورکرگیا۔
گذشتہ روز بھی 100 انڈیکس میں 2.5فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 38 ہزار411 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جو کہ 9 ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔پیر کے روز کاروبار کا آغاز 37 ہزار 910 پوئنٹس پر ہوا جو کہ زبردست تیزی کے باعث جلد ہی 38 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گیا۔
ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے کے دوران کاروبار میں نسبتا کمی دیکھنے میں آئی تاہم 12بجے کے بعد کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100 انڈیکس میں 1642.73پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 35978.16 پوائنٹس سے بڑھ کر 37583.89 پوائنٹس ہو گیا۔اسی طرح 587.02 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 16753.51 پوائنٹس سے بڑھ کر 17340.53 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25730.62 پوائنٹس سے بڑھ کر 26714.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔