مریم نواز

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (لاہور نامہ) نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا، ہائیکورٹ کی آبزرویشنز سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،نیب نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نیب نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کی ضمانت مسترد کی جائے اور لاہور ہائی کورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔نیب کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جن کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔