پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس میں 182 پوائنٹس کی کمی

کراچی(لاہور نامہ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان رہا ، انڈیکس میں 182 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔فاریکس ڈیلر کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روزکاروبار میں مندی کا رجحان رہا ۔

انڈیکس میں182 پوائنٹس کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ 182 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ41 ہزار586 پر ٹریڈ کررہی ہے۔ گذشتہ روز مارکیٹ123 پوائنٹس کے اضافے سے41 ہزار 768 پر بند ہوئی تھی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے کمی سے 154.95سے کم ہوکر 154.87پرٹریڈہورہا ہے۔