لاہور ( لاہور نامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر کے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ غیر معمولی صورتحال کے باوجود حکومت پنجاب نے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کیا ہے، یہ اقدام صوبے میں کاروبار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا معیشت چلے گی تو روزگار ملے گا اور ٹیکس زیادہ جمع ہوگا، اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کر کے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح اعداد و شمار کی جادوگری نہیں، اس بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعدادو شمار رکھے گئے ہیں، صوبے کی عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے، موجودہ حالات میں اس سے بہتر، متوازن اور ریلیف کا حامل بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔