اسلام آباد ( لاہور نامہ)اتوار کو ہونے والا سورج گرہن کراچی میں 100 فیصد دیکھا جاسکے گا جب کہ سورج گرہن کے باعث 11 بجکر 25 منٹ پر دن رات کا منظر پیش کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) اتوار کو پاکستان میں سورج گرہن 9 بجکر45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر ختم ہوگا۔ جب کہ 11بجکر25 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہونے سے دن رات میں تبدیل ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں 90 فیصد سورج گرہن ہوگا جب کہ کراچی میں 100 فیصد سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن آسٹریلیا سے لیکر یورپ تک دیکھا جاسکے گا اس کے علاوہ وسطی ایشیاء ور ایشیائی ممالک میں بھی لوگ سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔
چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جانے سے سورج گرہن لگتا ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر کہاتھا کہ گرہن کی صورت میں براہ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کے لیے مضر ہوسکتا ہے لہذاسورج گرہن کے دوران احتیاط انتہائی ضروری ہے۔