اسلام آباد ( لاہور نامہ) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشترکہ فوجی حکمت عملی کو آج کے دور کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے منگل کے روزنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے نیول چیف کا استقبال کیا۔نیول چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسران سے خطاب کے دوران مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دفاعی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ عسکری طاقت کے ساتھ ایمان کی مضبوطی اورکردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے،مشترکہ فوجی حکمت عملی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز سے روشناس کرانے کے لیے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا کردار اہم ہے۔