لاہور ( لاہور نامہ) لاہورکے مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون میں سختی کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیاجس سے کورونا کیسوں میں کمی آ گئی۔
بغیرشناختی کارڈ داخلہ مکمل بند کردیا گیا.
ان علاقوں میں
ڈی ایچ اے،
گلبرگ،
ماڈل ٹاون،
گارڈن ٹاون،
فیصل ٹاون،
گلشن راوی اور
اندرون شہر میں سمارٹ لاک ڈاون میں مزید سختی کردی گئی،ان علاقوں سے 3606 کیسز رپورٹ ہوئے تھے .
اندرون لاہور کے 12 دروازوں کی بھی سخت ناکہ بندی کردی گئی۔
لاک ڈاون پر 43 ایس ایچ اوزسمیت تین ہزار اہلکارتعینات ہیں.
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیل علاقوں میں گراسری، کریانہ، آٹاچکی، فروٹ شاپس، تندور ، پیٹرول پمپس، ملک شاپس،چکن شاپس اور بیکریز کھلی رہیں گی.
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے کہا 7 علاقوں کے 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز 30 جون تک بند رہیں گے۔
لاک ڈاون ایریاز میں دفاتر، بازار، مارکیٹس بند رہیں گی،شہری تعاون کریں۔