پنجاب فلم سنسر بورڈ نے بھارتی ہارر فلم ” اماوس “ کو پاس کردیا، فلم 8 فروری جمعہ کے روز سے شہر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران نے بھارتی خوفناک کہانی پر مبنی فلم ’’ اماوس ‘‘ کو دیکھنے کے بعد سنسر کرتے ہوئے اڈلٹ کیٹیگری میں پاس کرتے ہوئے نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سچن جوشی اور نرگس فخری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو میاں بیوی کے کرداروں میں ہیں اور ایک ایسے گھر میں رہتے ہیں جہاں روح کا بسیرا ہے۔
فلم جمعہ 8 فروری سے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔