لاہور(لاہور نامہ)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم
عمران خان ملک کو آگے جبکہ اپوزیشن پیچھے لے کر جانا چاہتی ہے۔
لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیرِ توانائی
ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن جماعتیں کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف کا ایجنڈا احتساب کا عمل رکوانے کے سوا کچھ نہیں ہے، مگر یہ کبھی بھی نہیں ہو گا۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکور نگ کرنے کا رویہ اپوزیشن کو ترک کرنا چاہیے۔
چوہدری سرور نے مزید کہاہے کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔