لاہور(لاہورنامہ)گور نر پنجاب کے کوا ڈینٹر میاں وحیداحمد نے کہاہے کہ
وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے.
پاکستان کادفا ع مضبو ط ہا تھو ں میں ہیں میلی آ نکھ سے دیکھنے والو ں کو
نشان عبر ت بنا دیں گے.
حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بھر پور محنت کررہے ہیں ۔
ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے حلقہ این اے 123کے وفد سے ملا قا ت
کے مو قع پر گفتگوکر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ دشمن کو پاکستان کی
طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے.
پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر کریں گے۔
انہو ں نے کہاکہ بھار تی درندو ں نے معصوم بچے کے سامنے نانا کو شہید کر
کے پور ی انسانیت کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے.
اقوام متحدہ سمیت انسا نی حقو ق کی عالمی تنظیموں کو اس ظلم کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔
مودی سرکار کی انتہا پسند سو چ پور ی دنیا کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ بھار ت کو چین سے عبر ت نا ک شکست ہوچکی .
اگر مودی نے پاکستان سے پنگا لیا تو یہاں سے بھی اسے تاریخی مار پڑے گی اوروہ زخم چا ٹتا پھرے گا۔پاکستان کا بچہ بچہ جذ بہ شہادت سے سر شارہے۔