اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی
تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ23 لاکھ 6
ہزار سے زائد محنت کش افراد میں امداری رقم تقسیم کی گئی کل148ارب 99
کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے.
آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ 1ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی آزاد کشمیر
میں 2 ارب 46 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہیں.
بلوچستان میں 7 ارب57 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی.
گلگت بلتستان میں87 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے اس
کے علاوہ گلگت بلتستان میں ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد امدادی
رقم تقسیم کی جاچکی .
اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ 78 کروڑ روپے
سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے .
خیبرپختونخوا میں 25 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہےخیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی.
پنجاب میں 54 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی پنجاب میں 66 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے .
سندھ میں 37 لاکھ10 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی سندھ میں 44 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔