لاہور(لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ
مسلم لیگ(ن) مٹھائیاں بانٹنے میں ہمیشہ بہت جلد ی کرتی ہے لیکن کچھ
دیر بعد حقائق سامنے آنے پر اس کی خوشی غارت ہو جاتی ہے.
بلاول بھٹو کرپشن کی بیساکھیوں پر پنجاب فتح کرنے کے خواب دیکھنا
چھوڑ دیں.
اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو سیاست کرنی ہے تو انہیں عمران خان
کے سیاست میں متعارف کرائے گئے شفافیت کے معیار کو اپنانا ہوگا.
عوام نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھا تو ہم
بہت جلد اس وباء سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ
حکومت کسی بھی عدالتی فیصلے پر بیان بازی نہیں کرتی .
مسلم لیگ (ن) کاوطیرہ ہے کہ وہ مٹھائیاں بانٹنے میں ہمیشہ بہت جلدی کرتی ہے لیکن کچھ دیر بعد اصل حقائق سامنے آتے ہیں تو خوشی کی لمحات غم میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنما کھلی آنکھوں سے وسط مدتی انتخابات کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں بلکہ اپنی جماعت میں جاری رسہ کشی کی طرف توجہ دی جائے۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گڈ گورننس کی مثالیں قائم کی ہیں جو اپوزیشن کو ایک آنکھ نہیں بھاتیں ۔
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کی عدالت سے سر خرو ہو کر دوبارہ حکومت بنائیں گے۔