وفاقی حکومت عوامی اعتماد کھو رہی ہے، مہنگائی کیخلاف باہر نکلوں گا،فاروق ستار

متحدہ کے رہنمافاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوامی اعتماد کھو رہی ہے، کراچی میں توڑ پھوڑ کے ذمہ دار میئر اور سندھ حکومت ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف باہر نکلوں گا۔کراچی میں صحافیوں س گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا نظریاتی ایم کیو ایم کی بحالی ہمارا مشن ہے، حکومت علی رضاعابدی قتل اور سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرے، جن رہنماں کی زندگی کو خطرہ ہے انہیں سکیورٹی دی جائے، سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا مہنگائی اور بے روزگاری کیلئے میں باہر نکلوں گا، 6 ماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ آج تک نہیں ہوئی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی میں توڑ پھوڑ سے ایک لاکھ خاندان بے روزگار ہوئے، توڑ پھوڑ کی ذمہ دار میئر کراچی اور سندھ حکومت ہے۔