بجلی کی پیداوار شروع کردی

گلپور ہا ےئڈرو پاور پراجیکٹ 102MW نے بجلی کی پیداوار شروع کردی

لاہور(لاہورنامہ) گلپور ہا ےئڈروپاور پراجیکٹ نے کمرشل آپریشن حاصل کرلیا

ہے اور قومی گرڈ کے لئے سستی بجلی پیدا کرنا شروع کر دی ہے.

گلپور ہا ےئڈرو پاور پراجیکٹ
102MW گلپور ہا ےئڈرو پاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کردی

یہ بات بدھ کے روز نیسپاک کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے

میڈیا کو بتائی۔

نیسپاک نے میسرز ایم ڈبلود ایچ کارپوریشن امریکہ کے ساتھ مشترکہ جائینٹ ونچر

میں 102 میگا واٹ گلپور ہایئڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے میسرزمیرا پاور لیمیٹڈ کے

لیے کنسلٹنسی خدمات فراہم کیں۔

میرا پاور لمیٹیڈ جنوبی کورین کمپنی کی زیلی فرم ہے۔

گلپور ہائڈ رو پاور پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کے لئے نیسپاک نے ایک

بہت ہی اہم کردار ادا کیا .

نیسپاک نے منصوبے کے لیے مختلف سرکاری اداروں سے منظوری حاصل

کرنے کے ساتھ ساتھ میر ا پاور لمٹڈ کو مکمل تکنیکی مدد فراہم کی اور ساتھ ہی

تعمیرکے دوران پیدا ہونے والے امور کو حل کرنے میں ای پی سی ٹھیکیدار کی

مدد کرتا رہا۔

اس پروجیکٹ کی کامیابی کے ساتھ تکمیل نیسپاک کے لیے ایک بہت بڑا

اعزاز ہے۔

قبل ازیں نیسپاک نے 84 مگا واٹ نیو بونگ ہائڈرو پاور پروجیکٹ کی تکمیل

کے لیے مشاورتی انجنیرنگ خدمات فراہم کیں۔

جو پاکستان کا پہلا ہائڈرو آئی پی پی ہے ، اس طرح پاکستان میںو نجی ہائڈ رو پاور

پراجیکٹ کی ترقی میںنیسپاک ایک معروف مشاورتی فرم بن گئی ہے۔

گلپور ہائڈروپاور پلانٹ دریائے پونچھ پر واقع پن بجلی گھر پر مبنی ایک منصوبہ ہے

جو آزادکشمر کے ضلع کوٹلی میں گلپور کے قریب دریائے جہلم کی ایک اہم

ٹریبیٹوٹری ہے۔

منصوبے کے لیے فنانسنگ کوریا ایکزم بنک ،ایشین ڈویلپمنٹ بنک

(اے ڈی بی) ، انٹرنشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) ، اسلامک

ڈویلپمنٹ بنک اور ای سی او بنک نے فراہم کی۔

یہ پروجیکٹ حکومت پاکستان کی پاور جنریشن پروجیکٹس 2002 کی پالیسی کے

تحت مکمل کیا گیا ہے ۔

اس منصوبے مں اوسطا 102 مگایواٹ کی سالانہ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔

اس پروجیکٹ کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا گیاہے اور یہ پاکستان کے ہائڈروپاور سیکٹر میں ایک اہم کامیابی ہے اور پاکستان کے قومی وژن میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کی کل لاگت 52 ارب روپے ہے۔